Islamic Poetry | 6 Beautiful Hamad - Earn And Earn

Islamic Poetry | 6 Beautiful Hamad - Earn And Earn


تیرا  آسرا

تذکرہ ہے ترا  اے خدا جا بجا

تو ہر اک دل کا ہے مدعا جا بجا

ابتدا جا بجا  انتہا جا بجا

ہم ہیں بندے تے ، تو خدا جا بجا

تو نے نبیوں کو مامور جب سے

کیا دین مت پھیلتا ہی گیا جا بجا

بت پرستی کی جا حق پرستی نے لی

ڈنکا توحید کا نچ گیاجا بجا

ظلمتیں چہرہ دہر سے چھٹ گئیں

نور چھایا ہے ایا تیرا جا بجا

جب پڑے مشکلوں سے کوئی واسطہ

بس میں ہے تیرا آسرا جا بجا

 2

کچھ خطائیں تھیں لاعلمی میں ہو گئیں

اب میں پھرتا ہوں آنسو بہا جا بجا

تجھ سے بخشش طلب رہتا ہوں ہر گھڑی

بخش دے اے خدا نہ پھرا جا بجا

مجھ کو بھی نار دوزخ سے لینا بچا

تجھ کو دیتا ہوں میں واسطہ جا بجا

تو نے محبوب صلى الله عليه وسلم کا تذکرہ

کیا نعت کا سلسلہ ہے بپا جا بجا

اپنے جاوید کو اپنی پہچان دے

کیوں بھاگتا پھرے یہ بھلا جا بجا


3

حقیقت

ہر چند رب کی جانب سے ہوئی عیاں حقیقت

پر ہے خلوص بندوں سے ری نہاں حقیقت

ذکر الہی کرتا ہے صبح و شام بہتر

حمد و ثنا  سے ہوتی ہے ضوفشاں حقیقت

قرآن کی گواہی محبوب کی زباں سے

عرفان بالیقین ہے زیربیاں حقیقت

پورے خلوص سے جب بندہ نماز پڑھ لے

سایہ فگن ہے رہتا پھر سائباں حقیقت

یارب یہ تیرے بندے تیرے حبیب صدقے

بخشش طلب ہیں تجھ سے تو راز داں حقیقت

یا رب ہمارے بگڑے جو کام ہیں بنا دے

تجھ تک ان کے بنا ہے سب گماں حقیقت

جاوید حمد رب میں رطب اللساں رہا کر

اک بارگہ میں ہوتی ہے درمیاں حقیقت


4

ذوق عبادت 

انسان کے لئے اللہ پر ایمان مبارک

ایمان بھی اللہ کا احسان مبارک

جب زوق عبارت میں کوئی محو خدا ہو

اس کیف میں گذرا ہوا دوران مبارک

عادات میں  رکھتا ہے جو اخلاص نمایاں

رب کرتا ہے تعريف بہ فرمان مبارک

اخلاق کی تعلیم خدا نے بھی تو دی ہے

آیات ہیں موجودبہ قرآن مبارک

تیرا بڑا احسان ہے اے رب دو عالم

بخشا ہمیں محبوب صلى الله عليه وسلم کا فیضان مبارک

بس ہو جائے مقبول سلام اور درود بھی

ہم عاصیوں کا ہے یہی ارمان مبارک

جاوید پور ہو جائے کرم بار الہا

محشر میں بھی اس پر رہے دامان مبارک

5

لطف بداماں

ہیں توحید بے نشاں کی شان کے شایاں تجلیاں

توحید کی سحرکاہے احساں تجلیاں

جو ہے احمد توحید سے موصوف بے گماں

بالواسطہ اسی کا ہے عنواں تجلیاں

جو آپ اپنی ذات میں تھا گنز مخفیا

اس کا ظہور تاحد امکاں تجلیاں

راه خدا میں شوق سے کی جس نے جستجو

اس کو ملی ہیں لطف بداماں تجلیاں

جس کو نوازنے کا اراده خدا کرے

رکھتے نہیں اسے کبھی حیراں تجلیاں

اے کاش! کچھ ہو غور نمازوں کے وقت پر

کرتا ہے کیا اذان میںرحمن تجلیاں

جاوید یہ کرم ہی ہے رب عظیم کا

ذات نبی ہے حامل قرآں تجلیاں

6

اشک ندامت

اخلاق و عبادات کے اثرات وسیلہ

انسان کی ترقی میں ہیں درجات وسیلہ

عادات میں اوصاف جذبات وسیلہ

اوقات کے لمحات کے میں حالات وسیلہ

قرآن میں روایات کے صفحات وسیلہ

بخشش میں عنایات و بشارات وسیلہ

فطرت کے مناظر میں جمالات وسیلہ

آیات ہدایات کے نغمات وسیلہ

احساس کی دنیا میں حجابات وسیلہ

قدرتکے اشارات و کنایات وسیلہ

Post a Comment

0 Comments