What is depression | how to overcome depression | Mayosi khatam krny ka tarika - Earn And Earn

 
What is depression | how to overcome depression | Mayosi khatam krny ka tarika - Earn And Earn
What is depression | how to overcome depression | Mayosi khatam krny ka tarika - Earn And Earn 

مایوسی کا خاتمہ

مایوسی اور نا امیدی انسانی فکر شخصیت اور صلاحیتوں کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے۔ انسانی زندگی کی تمام جدوجہد تنگ و تاز اور بھاگ دوڑ اس وقت تک ہے، جب تک کہ امید کا رشتہ انسان کے ہاتھ میں ہو۔ جب ایک بار مید کا رشتہ ہاتھ سے چھوٹ جائے تو نہ صرف قوت عمل بلکہ غور وفکر کی صلاحیت بھی مفلوج ہو جاتی ہے۔

ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے

نبی رحمت صلى الله عليه وسلم کی رحمتہ للعالمین کا چوتھا مظہر یہ ہے کہ آپ نے مایوی اور امیدی سے نجات دلائی۔ آپ صلى الله عليه وسلم کی بعثت کے وقت پورے عالم انسانیت پر مایوسی اور نا امیدی کی گھٹا چھائی ہوئی تھی ۔ عیسائیت اپنے پیروکاروں کو بتاتی تھی کہ وہ پیدائشی گنہگار ہیں جن کے لیے حضرت سی نے کفار دیا ہے۔ ہندو دھرم میں خدا کو پانے اور تاریخ کے چکر سے نکلنے کے لیے بین بانس تجویز کیا جاتا تھا ورنہ ہر انسان کو اپنے پہل جہنم کی غلطیوں کی سزا جھگتنا پڑتی۔ الغرض ہر طرف مالی، اپنی ذات سے بدگمانی اور اپنے مستقبل اور خدا کی رحمت سے ناامیدی کی فضا چھائی ہوئی تھی۔ آپ نے اس مایوسی کی فضا کوختم کرنے کے لیے اعلان فرمایا کہ ہر معصوم پیدا ہوتا ہے، پیدائشی گناہ کا تصور سراسر غلط ہے۔ آپ صلى الله عليه وسلم کا ارشاد ہے:

((كل مولود يولد على الفطرة))

ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔

ہرشخص اپنا خود زمہ دار ہے

اور خود جواب ده نیز آپ صلى الله عليه وسلم نے بتایا کہ انسان اپنی زندگی کا خود آغاز کرتا ہے۔ کسی دوسرے کی بداعمالیوں کا ذمہ دار ہے نہ جواب دہ۔ ہرشخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے اور آخرت میں کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور ہر شخص کو اپنی ہی کوششوں کا ثمرہ ملے گا۔

والا تزر وازتر و رای وآن ليس للإنسان إلا ما سعی و آن سعيه سوف ریه ثم يجزة الجزاء الأوفي ا

یہ کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے اور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گی ، اور پھر اس کو اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا . اس اعلان سے انسان کا اپنی ذات اور اپنی فطری صلاحیتوں پراعتماد بحال ہو گیا۔

گناہوں سے پاک ہونے کا طریقہ

آپ نے انسان کو بتایا کہ اگر بتقاضائے بشریت اس سے کسی وقت کوئی بڑے سے بڑا گناہ بھی سرزد ہو جائے تو اسے مایوس ہونے کی بجائے اپنے رب کے حضور اپنی کوتاہی کا اعتراف کر کے آئندہ کے لیے اس گناه کے ارتکاب سے بارہنے کا عہد کرنا چاہیے کیوں وہ اس طرح پاک صاف ہو جاتا ہے جیسے اس نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں ارشاد فرمایا۔

الثاني بين الأب كمن لا ذنب له

گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اس نے گناہ کیا نہیں۔ اور بتایا کہ خدا کی رحمت ہر چیز پر غالب ہے


 

 

 

Post a Comment

0 Comments